حیدرآباد۔12نومبر(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست دینے سے متعلق
کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ چنانچہ آندھرا پردیش سے منتخب راجیہ سبھا رکن و
مرکزی وزیر کامرس نرملا سیتا رامن ‘ ایک اور راجیہ سبھا رکن سجنا چودھری‘
مرکزی وزیر شہری ہوا باز اشوک گجا پتی راجو ‘ نے اس بارے میں بات چیت کو
شروع کر دی ہے۔